the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر کھلاڑی شعیب ملک نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد فیملی کو وقت دینا چاہتا ہوں، ٹیسٹ اور ٹی 20سے زیادہ ون ڈے میں اچھا کھیل پیش کر سکتا ہوں ۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر سمارٹ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ میں گذشتہ پانچ سال ٹیسٹ کرکٹ کھیلانا چاہتا تھا،ان پانچ سالوں میں کافی کچھ سیکھنے کو ملا ،دکھ نہیں کہ پانچ سال ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہا ۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میں ہی کھلاڑیوں کا اصل امتحان ہوتا ہے،نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے ، ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے ۔ شعیب ملک نے



اہلیہ ثانیہ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ثانیہ جب بھی اچھا کھیلتی ہیں تو فخر محسوس کرتا ہوں ،گذشتہ پانچ سال اہلیہ کے ساتھ کافی وقت گزارا اور سفر کیا ۔
واضح رہے شعیب ملک نے دو روز قبل ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے انہوں نے اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کواپنی شاندارآل راﺅنڈرر کارکرکردگی سے یادگار بنا دیا ہے ۔ شعیب ملک نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے دوسری اننگ میں3انگلش کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا جبکہ ٹیسٹ سیریز کے دوران ان کی بیٹنگ بھی عمدہ رہی اور پاکستان انگلینڈ سے 2-0سے ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب رہا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.